ایک شعر ایک سوال
شاعری تازہ زمانوں کی ہے معمار فراز
یہ بھی ایک سلسلہ کن فیکوں ہے یوں ہے
شعر فہمی -جدیدشاعری اور کن فیکوں میں کیا ربط ہے؟
جواب:کائنات کی مادی شکل ایک دھما کے ساتھ حکم ربی سے پیدا ہوئی"ہوجا" اور "فلق"اس دھماکے سے پیدا
ہونے والی تمام موجودات ربوبیت کے طفیل عظیم آسمانی کمپیوٹر سے ہم آہنگ ہوگئیں۔علم البیان کی شاخ جو زبا
کی ساخت اور معنوں پر غور کرتی ہے لفظ فلق کا بنیادی مطلب اچانک پھاڑا جانا او شدید دھماکا ہی ہےفلق
تیز رفتار سے دوڑناجبکہ مفلق ایسا شاعر ہے جو انتہائی مبالغہ کرتا ہو لغت کے مطابق لفظ فلق کے معنی ایک
مخلوق کا لاوجود سے تیزی کے ساتھ نمودار ہونا،پودہ جس کا ظہور بیج پھٹنے سے ہو صمد کا متبادل یاجواب-
جو لا وجود کے اندر سے وجود پزیر ہونے کے لئے پھٹنے کے عمل کی احتیاج ہو وہبی شاعری کی مثال اس
روشنی سے دی جاسکتی ہےیعنی صبح صادق جو اندھیرے سے پھوٹتی ہےہر تخلیق خود کن فیکون کے حکم
کے تعمیل ہےسورج ہر نئے مقام سے طلوع اور غروب ہوتا ہےشاعری بھی تازہ زمانوں کی معمار ہے نئے عہد کے قلوب و اذہان پر اثر انداز ہوتی ہے-
Comments
Post a Comment